14 اکتوبر، 2026، 3:02 PM

اسرائیل کے انتخابی سروے میں نیتن یاہو مخالفین کو 67 نشستوں کے ساتھ برتری

اسرائیل کے انتخابی سروے میں نیتن یاہو مخالفین کو 67 نشستوں کے ساتھ برتری

تازہ ترین انتخابی سروے کے مطابق، اسرائیل میں نیتن یاہو مخالف جماعتوں کو 67 نشستوں کے ساتھ حکمران اتحاد کی 49 نشستوں پر برتری حاصل ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 12 کے تازہ انتخابی سروے کے نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والے ممکنہ انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں 67 نشستیں حاصل کر سکتی ہیں، جبکہ بنیامین نیتن یاہو کی قیادت میں حکمران اتحاد کو 49 نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

وزارت عظمی کے لیے موزوں ترین شخصیت سے متعلق سوال کے جواب میں سروے کے شرکا نے گادی آیزنکوٹ کو 45 فیصد حمایت کے ساتھ ترجیح دی، جبکہ بنیامین نیتن یاہو کو 35 فیصد حمایت حاصل ہوئی۔

سروے کے مطابق، اپوزیشن کی 67 نشستوں میں سے 54 نشستیں صہیونی جماعتوں اور 13 نشستیں عرب جماعتوں کو مل سکتی ہیں، جبکہ ’’تھرڈ کیمپ‘‘ نامی جماعت چار نشستیں حاصل کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

جماعتی سطح پر گادی آیزنکوٹ کی قیادت میں ’’یاشار‘‘ پارٹی 23 نشستوں کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ نیتن یاہو کی جماعت ’’لیکود‘‘ 20 نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔ لیکود نے گزشتہ سروے کے مقابلے میں ایک نشست کھو دی ہے۔

سروے کے مطابق، نفتالی بینیٹ کی قیادت میں ’’معاً‘‘ پارٹی اپنی 13 نشستیں برقرار رکھ سکتی ہے، جبکہ یائیر گولان کی قیادت میں ’’ڈیموکریٹس‘‘ پارٹی اور آویگدور لیبرمین کی قیادت میں ’’اسرائیل ہمارا گھر‘‘ پارٹی کو نو، نو نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

یوسف جبارین کی قیادت میں ’’مشترکہ فہرست‘‘ آٹھ نشستیں حاصل کرسکتی ہے۔ اسی طرح آریہ درعی کی قیادت میں ’’شاس‘‘ پارٹی اور ایتمار بن گویر کی قیادت میں ’’عوتسما یہودیت‘‘ یعنی ’’یہودی طاقت‘‘ پارٹی کو بھی آٹھ، آٹھ نشستیں ملنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

یعقوب آشر کی قیادت میں ’’یہودت ہتوراہ‘‘ پارٹی کو سات نشستیں ملنے کا امکان ہے، جبکہ بتسلئیل اسموتریچ اور موشے فیگلین کی قیادت میں ’’مذہبی صہیونیت و شناخت‘‘ اتحاد چھ نشستیں حاصل کر سکتا ہے۔

News ID 1942109

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha